ملک میں بجلی کےبڑےبریک ڈاؤن کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
ملک میں بجلی کےبڑےبریک ڈاؤن کی تحقیقات میں اہم پیشرفت،،، وزارت توانائی کی ابتدائی تحقیقات میں گدوتھرمل پاور ہاؤس کے7افسروں معطل
ملک میں بجلی کےبڑےبریک ڈاؤن کی تحقیقات میں اہم پیشرفت،وزارت توانائی نےاپنی ابتدائی تحقیقات میں گدوتھرمل پاور ہاؤس کےسات افسران کوذمہ دار قراردےکرمعطل کردیا ملک میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کی تحقیقات کے لیے قائم حکومتی تحقیقاتی کمیٹی نے گدو تھرمل پاور کےسات افسران و ملازمین کو معطل کر کےنوٹیفکیشن جاری کردیا ،معطل کیےگئے افسروں میں دواٹینڈنٹس،دو آپریٹرز، ایک فورمین، جونیئر انجنئیر اور ایڈیشنل پلانٹ منیجر شامل ہیں،سینٹرل پاور جنریشن کمپنی کے مطابق غفلت کے مرتکب معطل افسران و ملازمین روزانہ اپنی حاضری کویقینی بنائیں گے