تازہ ترین

ہزارہ برادری مقتولین کی تدفین کرے، وزیراعظم

تدفین کو دورے سے مشروط کرنا مناسب نہیں، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہزارہ برادری سانحہ مچھ کے مقتولین کی تدفین کرے، آج ہی کوئٹہ جاؤں گا لیکن وزیراعظم کی آمد سے تدفین کو مشروط کرنا مناسب نہیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نےکہا کہ ملک میں شاید ہزارہ برادری پر سب سے زیادہ ظلم ہوا ، مچھ واقعے کے بعد وزیر داخلہ کو کوئٹہ بھیجا، مظاہرین کے تمام مطالبات مان چکےہیں لیکن ان کا ایک مطالبہ ہے کہ وزیرعظم آئے تو شہدا کو دفنائیں گے، ان سے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کے وزیراعظم کو ایسے بلیک میل نہیں کیا جاسکتا، اس طرح ہر کوئی بلیک میل کرے گا، خاص طور پر ڈاکوؤں کا ایک ٹولہ ڈھائی سال سے کرپشن کیسز معاف کرنے کے لیے بلیک میل کررہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close