تازہ ترین

سعودی حکومت کی عمرہ زائرین کو کورونا ویکسین لگوانے کی ہدایت

سعودی عرب نے عمرہ عازمینِ کو کورونا کی ویکسین لگوانے کی ہدایت کردی، وزارت حج و عمرہ کے مطابق موجودہ صورتحال میں اٹھارہ سے پچاس سال کی عمر کے افراد ہی عمرہ کی ادائیگی کرسکیں گے۔ وزیرِحج وعمرہ ڈاکٹرمحمد صالح نے کہا کہ عازمینِ عمرہ کوہروقت چہرے پرماسک پہن کررکھنا ہوگا جب کہ عازمین کے لیے مقررکردہ عمرکی حد کی پابندی برقراررہے گی جس کے مطابق اٹھارہ سےپچاس سال کی عمر کے افراد ہی عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔دوسری جانب کہ اب تک سعودی عرب میں ایک لاکھ سے زیادہ شہریوں کو کورونا وائرس کی ویکسین مفت لگائی جاچکی ہیں۔مسجدالحرام کے مختلف حصوں میں میڈیکل ٹیمیں بھی مقررکی گئی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close