تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کی قرضہ موخر و ری شیڈول کرنے کی اسکیم

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قرضہ موخر و ری شیڈول کرنے کی اسکیم کے تحت مجموعی طور پر چھ کھرب ستاون ارب پندرہ کروڑ چالیس لاکھ روپے کے قرضوں کو ایک سال کیلیے موخر کر دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق اصل زر کی ادائیگی ایک سال کے لیے موخر کرنے کی اسکیم کے تحت سولہ لاکھ چھ ہزار چار سو سینتالیس درخواستوں کی منظوری دی گئ ہے اور چھ کھرب ستاون ارب پندرہ کروڑ چالیس لاکھ روپے مالیت کے قرضوں کو ایک سال کےلیے موخر کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close