تازہ ترین

برطانیہ کی دو فیصد سے زائد آبادی کورونا وائرس کا نشانہ بن چکی،بورس جانسن

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ برطانیہ کی دو فیصد سے زائد آبادی کورونا وائرس کا نشانہ بن چکی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق لندن میں چیف میڈیکل آفیسر پروفیسر کرس ویٹی اور چیف سائینٹفک آفیسر سر پیٹرک والینس کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ حکومت ایک ایک لمحہ اس وبا پر قابو پانے کے لیے سرگرم ہے ۔انہوں نے بتایا کہ برطانیہ میں اس وقت 13 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے ، وسط فروری تک این ایچ ایس اسٹاف، بزرگ اور مریض افراد کی ویکسینیشن ہوجائے گی۔بورس جانسن کا کہنا تھا کہ رواں ہفتہ اسپتالوں سمیت1ہزار سے زائد مقامات پر ویکسینیشن شروع ہوجائے گی جبکہ آئندہ ہفتے اسٹیڈیمز اور ایکزیبیشن سینٹرز میں7 ویکسینیشن سینٹر کام شروع کردیں گے ۔چیف میڈیکل آفیسر پروفیسر کرس ویٹی نے کہا کہ دسمبر کے آخری دو ہفتوں میں برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ افراد میں 70 فیصد اضافہ ہوا، ہر پچاس میں سے ایک شہری اس وائرس کا نشانہ بن چکا ہیپروفیسر کرس ویٹی نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک ہفتہ میں اوسطا 522 افراد روزانہ اس وائرس سے ہلاک ہوئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close