تازہ ترین

کراچی میں گداگری کا مکروہ دھندہ اپنے عروج پر

، مرد و خواتین کے ساتھ بچوں کی بھی بڑی تعداد اس دھندے میں ملوث

کراچی میں گداگری جیسے مکروہ دھندے میں مردو خواتین کے ساتھ بچوں کی بھی بڑی تعداد ملوث ہے ، معصوم بچوں کو مختلف روپ دے کر یا خود لنگڑے لولے کا روپ دھار کر کسی بھی طرح شہریوں کی جیب سے پیسے نکالے جارے ہیں ،۔ کراچی میں گداگری کا کاروبار عروج پر جاری شہر بھر میں مرد خواتین کے ساتھ معصوم بچے بھی شاہراہوں ، گلیوں اور بازاروں میں کوئی نہ کوئی معذوری ظاہر کرکے شہریوں سے پیسے بٹورتے نظر آتے ہیں کیمرےکی آنکھ نے شہر میں پیشہ ور گداگری کا بھانڈہ پھوڑ دیا، فوٹیج بنانے کےدوران بظاہر لنگڑے بھی اپنا بوریا بستر سمیٹے اور دوڑتے نظر آئے،،،  کے ٹوئنٹی ون نیوز سےبات کرتےہوئے کچھ گداگروں کا کہنا تھاکہ دن میں چھ سو سے ایک ہزار روپے تک کماتے ہیں، تاکہ اپنے گھر کو چلا سکیں ۔ ساٹ اس حوالے سے ٹریفک پولیس اہلکار کا کہنا تھاکہ ایڈیشنل آئی جی کے احکامات کے باوجود پولیس کو بھی گداگروں کے خلاف کاروائی میں مشکلات درکار ہیں، یہ شاہراہوں کے بیچ میں کھڑے ہوکر ٹریفک کی روانی میں خلل کا بھی باعث بنتے ہیں۔  پولیس شہر میں مقامی افراد کےعلاوہ مختلف شہروں سے ہجرت کرکے آنےوالے گداگروں کی ایک کثیر تعداد پائی جاتی ہے،جبکہ میں ایسے پیشہ ور گداگروں کی بھر مار دکھائی دیتی ہے، جس سے مستحق اور حقداروں تک ان کا حق پہنچانا مشکل ہی نہیں ناممکن نظر آتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close