پی ڈی ایم کا چورن نہیں بکا ، ذرا سانس لیں اور کوئی نیا چورن بازار میں لائیں

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا اپوزیشن جماعتوں کو مشورہ، کہتے ہیں پی ڈی ایم کا چورن نہیں بکا لہذا میرا مفت مشورہ ہے ذرا سانس لیں اور کوئی نیا چورن بازار میں لائیں ۔ ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مکمل پٹ گئی ہے مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری تو نئے مہمان ہیں، مولانا فضل الرحمان جیسے پرانے گھاگ نے غیرذمہ دارانہ گفتگو کی، اس سے لگتا ہے ہوش کی بجائے جوش پر حکمت عملی بنائی گئی جو بری طرح پٹ گئی ہے۔