تازہ ترین

نصف صدی بعد برطانیہ یورپی یونین سے باضابطہ طور پر باہر

بریگزٹ کے لیے مسلسل ساڑھے چار سال جاری رہنے والی کوششوں کے بعد آخر کار برطانیہ نے یورپی یونین کے ساتھ نصف صدی پر محیط تعلق باضابطہ طور پر ختم کردیا ہے ۔ برطانیہ یورپی یونین کا حصہ نہیں رہے گا۔ سال 2021 برطانیہ کی تاریخ کا ایک نیا باب ہونے کیساتھ ساتھ ایک نئے بحران کا باعث بھی بن سکتا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اکتیس دسمبر 2020 کو جاری ہونے والے فیصلے یکم جنوری 2021 کی صبح کو تبدیل ہو گئے ۔ یورپی یونین کے فیصلوں اور قواعد میں ایک نئی تبدیلی رونما ہو گی۔یورپی یونین میں انضمام کی نصف صدی کے بعد برسلز میں آدھی رات کو اور بگ بین کے گھڑیال پر گیارہ بجنے کے ساتھ ہی بریگزٹ مکمل ہوگیا۔ یورپی یونین سے علیحدگی کا یہ سفر اکتیس جنوری 2020 کو شروع ہوا اور یہ عبوری مرحلہ گذشتہ سال کے آخری لمحات کو مکمل ہوگیا۔نئے سال کے موقع پر اپنی تقریر میں برطانوی وزیراعظم جانسن نے کہا کہ یہ ایک حیرت انگیز لمحہ ہے ۔ ہماری آزادی ہمارے ہاتھ میں ہے اور یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ اس کا استعمال کریں۔جانسن نے کرونا وائرس کے بحران میں بہتری کی امید کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا ملک میں ویکسین لگائے جانے کاعمل شروع ہوچکا ہے ۔ یہ ویکسین آسٹرا زینیکاگروپ کے تعاون سے برطانیہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی نے تیار کی گئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close