تازہ ترین

ڈینیئل پرل کیس میں ملزم کو انصاف سے بچ نکلنے کی اجازت نہیں دیں گے ، امریکا

امریکا نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد خبردار کیا ہے کہ وہ 2002 میں امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل میں سزا پانے والے اور بعد ازاں بری ہونے والے شخص کو انصاف سے بچ نکلنے کی اجازت نہیں دے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی اٹارنی جنرل جیفری روسین کی جانب سے یہ انتباہ سندھ ہائیکورٹ کے اس فیصلے کے بعد سامنے آیا جس میں عدالت عالیہ نے ڈینیئل پرل کیس کے ملزم احمد عمر سعید شیخ کو حراست میں رکھنے کے حکومتی حراستی حکم کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں جیفری روسین کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستانی حکام عمر شیخ کے حراست میں رہنے کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں جبکہ سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں اس کی سزا کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔جیفری روسین کا کہنا تھا کہ کہ عمیر شیخ کی سزا کو تبدیل کرنے اور اس کی رہائی کا حکم دینے کا علیحدہ عدالتی حکم ہر جگہ دہشت گردی کے متاثرین کے لیے توہین ہے ۔انہوں نے عمر شیخ اور اس کے ساتھی ملزمان کا احتساب یقینی بنانے کے لیے فیصلے پر اپیل کرنے کے لیے پاکستان کی تعریف کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close