تازہ ترین

کورنگی زمان ٹاون سے اغوا ہونےوالا بچہ بازیاب

کورنگی سے گزشتہ روز لاپتہ ہونےوالے دس سالہ بچے کو پولیس نے کینٹ اسٹیشن سے بازیاب کرالیا ، رکن قومی اسمبلی فہیم خان کہتے ہیں، اغوا ہونےوالے بچے کو پولیس اور پی ٹی آئی کے رضا کاروں کی کاوشوں سے بازیاب کرایا گیا ۔ گزشتہ روز کورنگی زمان ٹاون تھانے کی حدود پی ایس ستانوے سے دس سالہ ثاقب کو دونامعلوم افراد اغوا کرکے اپنے ہمراہ لے گئے تھے پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے نتیجے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی، دوسری جانب پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فہیم خان کا کہنا ہے کہ بچے کی گمشدگی پر والدین نے پی ٹی آئی کے رضا کاروں سے رابطہ کیا تھا، بچے کی بازیابی پر پولیس اور پی ٹی آئی رضا کاروں کے مشکور ہیں اور کراچی پولیس کی فوری کارروائی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close