تازہ ترین

کراچی میں کورونا کیسز میں اضا فہ

ضلع غربی کے 7یونین کونسلز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ

کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد ضلع غربی کی سات یونین کونسلز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن آج سے گیارہ جنوری تک نافذ العمل رہے گا، جبکہ ڈپٹی کمشنر کے حکم نامے کے مطابق اِن علاقوں میں ڈبل سواری، تقریبات، تجارتی سرگرمیوں اورغیرمتعلقہ افراد کے آنے پرپابندی ہوگی،کریانہ، بنیادی ضروریات، میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے، ان علاقوں میں آنے والے صنعتی یونٹ مکمل طور پر بند رہیں گے، جبکہ مریض کے ساتھ صرف ایک تیماردار کو جانے کی اجازت ہوگی، تمام پبلک ٹرانسپورٹ اور آن لائن ٹیکسی کی اجازت نہیں ہوگی، ان گلیوں اور علاقوں میں حکومت ضرورت کا راشن فراہم کرے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close