تازہ ترین

تمام وسائل کے باوجود کراچی کے مسائل حل نہیں ہوئے ،مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم وزرا استعفے دے کر عوام سےرجوع کریں، پی ایس پی چیئر مین

چیئر مین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم کو حکومتی اتحاد چھوڑنے کا مشورہ دے دیا، کہتے ہیں تمام وسائل کے باوجود کراچی کے مسائل حل نہیں ہوئے ، ایم کیو ایم وزرا استعفے دے کر عوام سےرجوع کریں، لیکن ایم کیو ایم وزرا کبھی بھی سیٹیں نہیں چھوڑیں گے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم وزرا کے اپوزیشن میں جانے سے حکومت گرجائے گی ، را کے ایجنٹ بنانےوالے وزیر بن رہے ہیں، بولے اس سے کمزورحکومت پاکستان میں نہیں آئی، مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو غلط گنا دیا ، شہروں میں منتقلی سےلوگ وڈیروں کےچنگلسےآزادہوگئےہیں، دیہی آبادیوں میں وڈیرے لوگوں کے مالک بنے ہوئے ہیں ، بھٹو کےکوٹا سسٹم کے زہر آلود نسخے سے آج تک زہر پھیل رہاہے، کوٹا سسٹم سے تعصب کی دیوار حکمرانوں کی وجہ سے کھڑی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close