تازہ ترین

ملیر ایکسپریس وے منصوبہ کاروباری افراد اور عوام کیلئے فائدہ مند ہوگا،بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے منصوبہ کاروباری افراد اور عوام کیلئے فائدہ مند ہوگا، سندھ حکومت کا یہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبہ ایشیا میں چھٹےنمبر پر ہے۔

ملیر ایکسپریس وے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کراچی کے لئے ایک اور میگا پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے، سندھ حکومت بینظیر بھٹو کا فلسفہ آگے لیکر چل رہی ہے، پورے پاکستان میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ سے منصوبے لگائےہیں، سندھ تھرکول مائننگ کمپنی تھر میں انقلاب لے کر آئی ہےجس سے وہاں کی خواتین کام کررہی ہیں، اس پراجیکٹ سے عوام کو روزگارکے بڑے مواقع ملے اور پورے تھرمیں معاشی ترقی ہوئی، تھرکول سے پورا پاکستان فائدہ اٹھارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close