تازہ ترین

مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر کلثوم پروین کورونا کا شکار ہوکرانتقال کرگئیں

پاکستان میں کورونا نے ایک اور جان لے لی ،مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی سینیٹر کلثوم پروین کورونا کا شکار ہوکر انتقال کرگئیں سینیٹر کلثوم پروین میں گزشتہ ماہ کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، اٹھائیس نومبر کو انہیں طبیعت بگڑنے پر اسلام آباد کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ پیر کی علی الصبح انتقال کرگئیں،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مرحومہ کے اہلخانہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے اظہار تعزیت اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ، جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے بھی سینیٹر کلثوم پروین کے انتقال سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کلثوم پروین ایوان بالا کی انتہائی مثبت سوچ کی حامل ایک متحرک رکن تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close