تازہ ترین

رحیم یار خان میں گھر کے باہر کھیلے بچوں پر دروازہ گرگیا

 خستہ حالی کے باعث گھر کی دیوار اور دروازہ گرنے سے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے تین بچے جاں بحق، دو زخمی ہوگئے۔ دیوار اور دروازہ گرنے کا واقعہ رحیم یار خان کے علاقے شہبازپور میں جمال الدین والی کے قریب پیش آیا، حادثے میں تین بچے موقع پر جاں بحق، جبکہ دو زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، جاں بحق اور زخمی ہونےوالوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار اور کمشنر بہاولپور سے واقعے پر رپورٹ طلب کرلی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے زخمی بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی
ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close