تازہ ترین

دنیا کی امیر ترین عورت نے 7کھرب روپے خیرات کر دیے

ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ اور دنیا کی امیر ترین عورت مک کینزی اسکاٹ نے 7کھرب روپے خیرات کر دئیے ۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مک کینزی اسکاٹ نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ انہوں نے گزشتہ ماہ کے دوران تقریبا 400فلاحی تنظیموں کو 7کھرب روپے سے زیادہ امداد دی جو اس وبائی مرض کے خلاف مصروف عمل ہیں۔مک کینزی اسکاٹ نے کہا کہ وبائی مرض نے امریکیوں کو بہت زیادہ نقصان کیا ہے ۔ خواتین اور غربت میں زندگی بسر کرنے والے افراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جبکہ لوگوں کی صحت مند زندگی بھی بہت متاثر ہوئی ہے تاہم اس وبائی مرض سے ارب پتیوں کی دولت میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔واضح رہے کہ مک کینزی اسکاٹ نے اپنے سابق شوہر ایمیزون کے بانی جیف بیزوس سے گزشتہ سال علیحدگی میں دولت کا ایک چوتھائی حصہ وصول کیا تھا اور اب یہ دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close