تازہ ترین

استعفے پارٹی رہنماوں کو دینے سے کچھ نہیں ہوتا اسپیکر کو دیکر دیکھیں پتا لگ جائے گا،حلیم عادل شیخ

اپنے ویڈیو پیغام میں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے استعفے کی باتیں سلطان راہی کی بھڑکیں ثابت ہوئیں, بلیک میلنگ کیلئے استعفے اسپیکر کو دینے کے بجائے پارٹی کے رہنماوں کو دیئے, استعفے پارٹی رہنماوں کو دینے سے کچھ نہیں ہوتا اسپیکر کو دیکر دیکھیں پتا لگ جائے گا.

حلیم عادل شیخ کا کہناتھا کہ سروے کے مطابق پاکستان کی 86 فیصد عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔۔ اس خوف سے استعفے کی باتیں کرنے والے بھاگ گئے ہیں, عوام میں آئیں انتخابات کرائیں پتا چل جائے گا ان کی عوام میں مقبولیت کتنی ہے۔۔ بولے نوٹ کو عزت دینے والے ووٹ کو عزت کو دینے کا نعرہ لگا رہے ہیں, ووٹرز سے ہزاروں ووٹ لیکر آئے ہیں کیا وہ ووٹر بھیڑ بکریاں تھے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close