تازہ ترین

 مولانا فضل الرحمان نے تمام جماعتوں کے اراکین سے 31 دسمبر تک استعفی مانگ لی

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے اپوزیشن کی بینچوں سے مستعفی ہونے کی حکمت عملی تیار کرلی، جس کے لیے سربراہ نے اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کے اراکین سے اکتیس دسمبر تک استعفی مانگ لیے پی ڈی ایم اتحاد کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے عوام کو آگاہ کیا۔ انہوں ںے کہا کہ تمام پارلیمانی جماعتوں کے اراکین کو ہدایت کردی ہے کہ وہ اکتیس دسمبر تک اپنے استعفی جمع کرادیں، سندھ سمیت تمام اسمبلیوں کے استعفے جمع کروائے جائیں گے، فضل الرحمان نے کہا کہ اجلاس میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شٹر ڈاؤن ہڑتال، احتجاجی مظاہروں، ملک کے مختلف حصوں میں جلسوں کا شیڈول طے کیا جائے گا، اور ساتھ ہی یہ فیصلہ بھی کیا جائے گا کہ اسلام آباد میں لانگ مارچ کب کیا جائے؟ آج اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں پہیہ جام ہڑتال، ریلیوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close