تازہ ترین

کچھ کمنٹس پڑھ کر رونا آگیا،مداح دانشمندانہ الفاظ استعمال کیا کریں،ہانیہ عامر

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ کچھ کمنٹس پڑھ کر ان کو رونا آگیا،مداح صحیح اور دانشمندانہ الفاظ استعمال کیا کریں،لفظوں میں طاقت ہوتی ہے ، وہ بنا بھی سکتے ہیں اور تباہ بھی کرسکتے ہیں۔ہانیہ عامر نے اپنی سادہ اور غمگین تصویر انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ کچھ کمنٹس پڑھ کر ان کو رونا آگیا۔ انہوں نے مداحوں پر زور دیا کہ وہ صحیح اور دانشمندانہ الفاظ استعمال کیا کریں۔ہانیہ عامر نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ لفظوں میں طاقت ہوتی ہے ، وہ بنا بھی سکتے ہیں اور تباہ بھی کرسکتے ہیں۔ لفظوں کو کیوں لوگوں کو گرانے کے لئے استعمال کیا جائے جبکہ انہی لفظوں سے آپ ایک دوسرے کو اوپر اٹھا سکتے ہیں۔ ہانیہ عامر نے مزید لکھا کہ مطلبی ہونا آسان اور کمزوری ہے ، یہ آپ کے اپنے خوف اور عدم تحفظ کی تصویر ہوتا ہے جبکہ مہربان اور اچھا ہونا خوبصورت اور طاقت ہوتا ہے ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اپنے لفظوں کا سمجھداری سے انتخاب کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close