تازہ ترین

اداکارہ سلمیٰ آغا کی بیٹی کو ریپ اور قتل کی دھمکیاں

اداکارہ سلمیٰ آغا کی بیٹی گلوکارہ زارا خان نے قتل اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جاے کی دھمکیوں کے بعد مقدمہ درج کرا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اورنگ زیب سمیت مختلف بالی وڈ فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ و گلوکارہ زارا خان نے انسٹا گرام پر ریپ اور قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد اوشیوارا پولیس اسٹیشن کا رخ کیا جہاں انہوں نے حیدرآباد میں رہنے والی 23 سالہ خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملزمہ کی شناخت کر لی ہے اور وہ ایم بی اے کی تعلیم حاصل کر رہی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملزمہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک جعلی پروفائل بنائی اور اس پروفائل کے ذریعے سے وہ گلوکارہ زارا خان کو ہراساں کر رہی تھی۔قتل اور ریپ کی دھمکیاں دینے والی خاتون کے خلاف انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close