تازہ ترین

ناقدین تنقید کی بجائے فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے آگے آئیں ‘ہمایوں سعید

نامور اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ تنقید کرنا دنیا کا سب سے آسان کام ہے ،ناقدین تنقید کی بجائے فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے آگے آئیں ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جن حالات میں کراچی سے فلمیں بننا شروع ہوئیں وہ بڑا مشکل دور تھا اورکراچی کے فلمسازوں نے رسک لیا اور کراچی میں بننے والی فلموں کی کامیابی کے بعد سرمایہ کاروں کو بھی ایک تحفظ کا احساس ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں کراچی میں بننے والی فلموں نے شاندار بزنس کر کے ثابت کر دیا ہے کہ کراچی کے ڈائریکٹر کسی سے کم نہیں ۔ہمایوں سعید نے کہا کہ بعض ناقدین ہماری فلموں پر بلا وجہ تنقید کا نشتر چلاتے ہیں اگر انہیں فلموں کی اتنی سوجھ بوجھ ہے تو باتیں کرنے کی بجائے ہمارے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ ہم بھی ان سے کچھ سیکھ سکیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close