تازہ ترین

ٹرمپ نے کڑوا گھونٹ پی لیا، بائیڈن کو اختیارات منتقلی کی منظوری

نو منتخب صدر جوبائیڈن انتظامیہ کو اختیارات منتقلی کی بالآخر منظوری دیدی، اس طرح کئی ہفتوں سے جاری ٹال مٹول انجام کو پہنچ گئی۔سربراہ جنرل سروس ایڈمنسٹریشن ایملی مرفی نے نومنتخب امریکی صدر کو اس بات سے آگاہ کردیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایک گفتگومیں کہاکہ قانونی جنگ جاری رہے گی مگر انتظامیہ سے کہہ دیا ہے کہ جس چیز کی ضرورت ہے اسے انجام دیا جائے ۔امریکی ٹی وی کا کہنا تھا کہ خط صدر ٹرمپ کی شکست تسلیم کرنے کی جانب پہلا قدم ہے ۔ صدر ٹرمپ نے یہ اقدام ایسے وقت کیا ہے جب اہم ریاست مشی گن نے بھی جو بائیڈن کی فتح کی توثیق کردی ہے ۔ڈونلڈ ٹرمپ کی کوشش تھی کہ نتیجہ کو روکا جائے مگر ایسا نہ ہوسکا۔ امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے اقتدار کی پرامن منتقلی کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close