تازہ ترین

روسی صدرکی ضرورت مند ممالک کوکورونا ویکسین دینے کی پیشکش

غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے روس کی تیار کردہ کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسین، جسے اسپوٹنک وی کا نام دیا گیا ہے ، دیگر ممالک کو دینے کی آفر کی ہے ۔ سعودی عرب میں ہونے والے جی20 ممالک کے ورچوئل سے خطاب میں روسی صدر نے یہ پیشکش رکھی۔انہوں نے کہا کہ اسپوٹنک ویویکسین، جو روس نے کورونا وائرس سے بچاو کے لیے تیار کی ہے ، دنیا کے دیگر ممالک کو دینے کے لیے تیار ہیں۔ولادیمیر پوٹن نے مزید کہا کہ اس حوالے سے ہم دوسری اور تیسری ویکسین کی تیاری پر بھی کام کررہے ہیں۔روسی صدر نے دنیا کے 20 بڑے ممالک کے سربراہ سے خطاب میں یہاں تک کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف ہماری ویکسین اور اس کی تیاری ہم سب کا مشترکہ مشن ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپوٹنک وی جو روس نے کئی ماہ قبل بنائی تھی، یہی وہ پہلی ویکسین ہے جو باقاعدہ رجسٹرڈ کرائی گئی، جس کے حوالے سے دعوی ہے کہ یہ عالمی وبا کے خلاف 90 فیصد سے زائد موثر ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close