تازہ ترین

سیالکوٹ، ٹک ٹاک سٹار بھکاری بن کر مانگتا رہا

سیالکوٹ میں ٹک ٹاک اسٹار بھکاری کا روپ دھار کر بھیک مانگتا رہا۔پولیس کے مطابق یاسر نامی نوجوان کو ڈسکا کے علاقے جامکے چیمہ سے گرفتار کیا گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق وہ اس علاقے میں بھیس بدل کر لوگوں سے مانگ رہا تھا۔پولیس کو ابتدائی تفتیش میں ملزم کے ٹک ٹاک سٹار ہونے کا انکشاف ہوا۔پولیس نے بھکاری کا چہرہ دھلوایا تو خوش شکل نوجوان سامنے آگیا۔پولیس کو نوجوان کی جیب سے غیر ملکی کرنسی کی شکل میں ڈالرز، پائونڈ اور ریال بھی ملے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close