تازہ ترین

کابل ،راکٹ حملے ،دھماکے ، 6 افراد جاں بحق،24زخمی

افغان دارالحکومت کابل میں مختلف مقامات پر دھماکوں اور راکٹ حملوں کے نتیجے میں 6 افراد جاںبحق اور24 زخمی ہو گئے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل صبح دھماکوں سے گونج اٹھا، کابل کے علاقوں ارزان قیمت، چھلستون میں میگنیٹک آئی ای ڈی دھماکے ہوئے جن میں ایک پولیس اہلکارجاںبحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے ۔

دھماکوں کے فوری بعد مختلف مقامات پر 14 راکٹ فائر ہوئے جن کے نتیجے میں 5 افراد جاںبحق جبکہ 21 زخمی ہوگئے ، ہلاک ہونے والے افراد میں دو سیکیورٹی گارڈ بھی شامل ہیں،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ،سکیورٹی فورسز نے علاقوںکو گھیرے میں لے لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close