تازہ ترین

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار سے زائد ہوگئی

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بتیس ہزار سے زائد ہوگئی، جب کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید اٹھارہ افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے دو ہزارپانچ سو سینتالیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ پینسٹھ ہزار نو سو ستائیس ہوگئی،این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر بتیس ہزار پانچ ہوگئی ،سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ اٹھاون ہزار پانچ سو انسٹھ ، پنجاب میں ایک لاکھ بارہ ہزار دو سو چورا سی ، خیبرپختونخوا تینتالیس ہزار باون ، اسلام آباد میں پچیس ہزار دو سو اٹھتر ، بلوچستان میں سولہ ہزار پانچ سو بیاسی ، آزاد کشمیر پانچ ہزار چھ سو نوے اورگلگت بلتستان میں چار ہزار چار سو بیاسی تعداد ہوگئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close