تازہ ترین

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیا ں جاری

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیا ں جاری ، فائرنگ کرکے مزید چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا  کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید چار کشمیری نوجوان شہید ہوگئے، قابض فوج نے نوجوانوں کو ضلع جموں میں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ٹرک میں جموں سے سری نگر کی جانب روانہ تھے،عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج نے ٹرک پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں نوجوان شہید ہوگئے تاہم واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار کیا جارہا ہے، دوسری جانب ضلع پونچھ میں گرینیڈ حملے میں بھارتی فوج کا ایک آفیسر بھی زخمی ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close