تازہ ترین

کراچی ضلع جنوبی صدر مارکیٹ میں پارکنگ مافیا کا راج برقرار

پارکنگ مافیا نے اسکول اورگلیوں میں بھی ڈیرے ڈال دیئےکراچی صدر مارکیٹ کے مختلف ایریا لیگل چوک کیمرا مارکیٹ کریم سینٹر الیکٹرانک مارکیٹ موبائل مارکیٹ بی وی ایس اسکول میں پارکنگ مافیا کا راج بائیک پارکنگ کی سرکاری فیس 10 روپے مقرر کئی گئی جبکہ عزیز پٹھان نامی ٹھیکیدار صدر اور اطراف کے تمام چارجڈ پارکنگ ایریا میں شہریوں سے بائیک پارکنگ کے بیس سے تیس روپے وصول کررہا ہے جبکہ صدر کے بیشتر پارکنگ ایریاز میں شہریوں کو پارکنگ کی پرچیاں بھی نہیں دی جاتیں
شہریوں کا کہنا ہے کہ کوئی پرچی نہیں دی جاتی ہے اور نہ ہی کوئی زمداری لیتا ہے
ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ ڈی ایم سی ساؤتھ تنویر احمد بھی پارکنگ مافیا کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے یہ مافیا کسی کو بھی اپنے خاتے میں نہیں لا رہی ہے
دوسری ایس او منہاج کا کہنا ہے ڈی ایم سی کو پارکنگ کا ٹھیکہ دینے سے پہلے ٹریفک پولیس سے این او سی لینی چاہیے
ایس او مہناج کا کہنا تھا کہ فوری طور پر کیو موبائل مارکیٹ اور حاشو سینٹر سے غیر قانونی پارکنگ حتم کی جائے جس سے ٹریفک کا نظام ٹھیک ہو سکے

شہر بھر میں تجاوزار ت مافیا کی جانب سے شہریوں سے چارجڈ پارکنگ کی مد میں ناجائز اضافی پیسے لئے جارہے ہیں جس سے شہریوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چارجڈ پارکنگ مافیا کے کارندوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close