تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کی دعوت دیتے ہوئے ملک میں الیکٹرانک ووٹنگ لانے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا وعدہ پورا کریں گے، جی بی انتخابات میں پی ٹی آئی پر اعتماد کرنے کےلیے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں،عمران خان نے کہا کہ دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں صرف ہم نے نہیں بلکہ ن لیگ اور پی پی پی سمیت تمام جماعتوں نے دھاندلی کا الزام لگایا تھا، ہم نے ایک سال تک چار حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا، اور اس کے بعد دھرنا دیا تھا، یہ کام ہم نے دو ہزار اٹھارہ انتخابات کی شفافیت کے لیے کیا تھا، ماضی میں جس ملک میں میچ ہوتا اسی کا امپائر ہوتا تھا، اسی لیے ہارنے والی ٹیم شکست تسلیم نہیں کرتی تھی، میری کوشش ہے کہ پاکستان میں الیکشن کا ایسا ماحول ہو کہ جو ہارے وہ شکست تسلیم کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close