لندن کی مسجد میں نمازی پر چاقو سے وار
لندن کی جامع مسجد میں نماز کے دوران ایک شخص نے چاقو سے موذن پرحملہ کردیا، اس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے ، اس موقع پر وہاں موجود لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا
برطانوی میڈیا کے مطابق وسطی لندن کے علاقے ریجنٹ پارک میں ایک جامع مسجدمیں ظہر کی نماز کی ادائیگی کے دوران بزرگ موذن پر قاتلانہ حملہ ہوا ، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے واقعے کے فوری بعد نمازیوں نے ملزم کو قابو میں کرلیا اوراسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، پولیس نے قتل کی کوشش کرنے پر انتیس سالہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، واقعہ مبینہ طور پر نسل پرستانہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے تمام متاثرہ افراد سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔