تازہ ترین

تھاکوٹ۔حویلیاں موٹروے کا مانسہرہ۔تھاکوٹ سیکشن پر 90 فیصد سے زائد کا کام مکمل ہوچکا ہے، حکام سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ کے تحت تھاکوٹ۔حویلیاں موٹروے کا مانسہرہ۔تھاکوٹ سیکشن پر 90 فیصد سے زائد کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک منصوبہ کے ارلی ہارویسٹ پراجیکٹس میں شامل تھاکوٹ۔حویلیاں موٹروے کا مانسہرہ۔تھاکوٹ سیکشن کا نوے فیصد سے بھی زائد کام مکمل ہوچکا ہے، پراجیکٹ پر کام کا آغاز 2016ءمیں کیا گیا تھا۔ ہزارہ موٹروے پر تعمیراتی کام بھرپور انداز میں جاری ہے۔ توقع ہے کہ یہ منصوبہ رواں سال کے آخر تک مکمل ہوجائے گا۔ شاہراہوں کے قومی ادارے کے ایک عہدیدار کے مطابق منصوبے کے پہلے دو حصے مکمل ہونے کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت کےلئے پہلے ہی کھولے جاچکے ہیں۔ شاہ مقصود انٹرچینج سے حویلیاں تک کا باقی ماندہ حصہ اس سال دسمبر تک مکمل ہوجائے گا۔ 59 کلومیٹر طویل موٹروے کو 34 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے شاہراہ قراقرم پر ٹریفک کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی اور ملک کے شمالی علاقہ جات میں سیاحت کی صنعت کو فروغ ملے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close