تازہ ترین

اعصام الحق قریشی نیویارک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

نیویارک ۔ 17 فروری (اے پی پی) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ نے اے ٹی پی نیویارک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے مینز ڈبلز فائنل میچ میں سٹیو جانسن اور انکے ہم وطن جوڑی دار ریلی اوپلکا پر مشتمل میزبان جوڑی کو شکست دیکر امریکہ میں پہلا اے ٹی پی ٹائٹل جیت لیا۔ امریکہ میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میچ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان حریف سٹیو جانسن اور انکے ہم وطن جوڑی دار ریلی اوپلکا کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6(7-5) اور 7-6(8-6) سے ہرا کر رواں سال کا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل جیت لیا۔ اس کامیابی کے بعد اعصام الحق قریشی کے اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد 18 ہوگئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close