تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر ، سید علی گیلانی کا مقبول بٹ

سرینگر ۔ 8 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے شہید محمد مقبول بٹ اور شہید محمد افضل کی شہادت کی برسیوں پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں دونوں شہداء کی تہاڑ جیل میں مدفون میتوں کو کشمیریوں کے حوالے کرنے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ بھارت تمام تر اخلاقی، آئینی اور انسانی اصولوں کو پامال کرتے ہوئے کشمیریوں کے اس جائز مطالبے کو پورا نہیں کررہا ۔ انہوں نے کہا کہ محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کشمیریوں کے ہیرو ہیں اور ہمیں اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری گزشتہ 71برس سے بھارت کے جبری قبضے کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں اور اس جدوجہد میں جہاں ہمارے ہزاروں جیالوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کی ہیں،

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*