تازہ ترین

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو تحریک چلائی وہ عام انسان کی آواز بنی، ملک سے کرپشن کے خاتمہ، گورننس کی بہتری اور مڈل کلاس کے حقوق کے اہم نکات پر وہ کھڑے ہوئے اور آج بھی کھڑے ہیں، پہلے مرحلہ میں حکومت کی تبدیلی ہوئی دوسرے مرحلہ میں نظام کو بدلیں گے، عالیہ شاہ نے اپنی تصنیف ”عمران خان اور نیا پاکستان” میں پی ٹی آئی کے دھرنے اور الیکشن 2018ء تک کا سفر قلمبند کیا ہے جو ان کی ایسے وقت میں قابل ستائش کاوش ہے جب کتب بینی کا رحجان کم ہو رہا ہے، گذشتہ ادوار میں ملکی خزانہ کو لٹیروں کی طرح لوٹا گیا، تحریک انصاف نے پہلی مرتبہ احتساب کی بات کی ہے، عمران خان نے جمود کو توڑا اور نواز شریف اور آصف علی زرداری کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لائے،آج نواز شریف اور آصف زرداری قصہ پارینہ بن چکے ہیں’ پاکستان کی 5 ہزار 5 سو 47 ارب کی انکم کا تیسرا حصہ سود میں جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں نیشنل پریس کلب میں سینئر اینکر و قلم کار عالیہ شاہ کی نئی کتاب” عمران خان اور نیا پاکستان” کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*