تازہ ترین

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) پاکستان کا ثقافتی چہرہ ہے جو اندرون اور بیرون ملک تمام ثقافتی سرگرمیوں کی نمائندگی کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو پی این سی اے کی طرف سے دی گئی بریفنگ میں کہی جس میں ادارے کی سرگرمیوں اور آئندہ کے منصوبوں پر روشنی ڈالی گئی۔ سیکرٹری اطلاعات و نشریات شفقت جلیل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صدر نے اس بات پر زور دیا کہ آرٹس اینڈ کلچر کے فروغ کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے جانے چاہئیں جس کے نتیجہ میں پاکستان کا اعتدال پسند تشخص اجاگر ہو گا۔ انہوں نے پی این سی اے کو ہدایت کی کہ ان افراد کو سہولت دینے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں جو عوام کیلئے اپنے ذاتی فن پارے اور ثقافتی مجموعے عطیہ کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہارکیا کہ پی این سی اے ثقافتی شعبہ میں قومی تشخص کو نمایاں کرنے کیلئے روایتی اور عصری اظہار کے حامل ثقافتی معاہدوں پر عملدرآمد میں سہولت پیدا کر رہا ہے۔ صدر نے آرٹ اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ اور تحفظ کیلئے پی این سی اے کے کردار کو سراہا۔

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*