تازہ ترین

چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب قوم کے اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک جانے والے بدعنوان عناصر کو تمام وسائل استعمال کرتے ہوئے وطن واپس لاکر ان سے قوم کی لوٹی ہوئی رقم بر آمد کرنے اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لئے انتہائی سنجیدہ کاوشیں کر رہاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں نیب کے آپریشنز اور پراسیکیوشن ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔ چئیرمین نیب نے کہا کہ نیب نے ملک سے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے انسداد بدعنوانی کی مؤثر حکمت عملی وضع کی ہے۔ نیب کاایمان -کرپشن فری پاکستان ہے اور ہم ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔انہوںنے نیب کے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ دیانتداری، ایمانداری، محنت،لگن ،شفافیت،میرٹ،ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق اپنی قومی ذمہ داریاںسرانجام دیں۔نیب کوہم سب نے مل کر ملک کامعتبر ادارہ بنا دیا ہے جو کسی دبائو کو خاطر میں لائے بغیر بدعنوان عناصر کے خلاف قانون کے مطابق ملک بھر میں اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*