تازہ ترین

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں ایم مزاری سے پاکستان میں متعین کیوبا کے سفیر مسٹر گیبریل ٹیل کپوتے نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انسانی حقوق کے تحفظ سمیت ان کے متعلقہ خطوں کی ترقی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیوبا کے سفیر کو انسانی حقوق کی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے حکومت کی جانب سے ملک میں انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*