تازہ ترین

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی کیرج فیکٹری کے دورہ کے موقع پر گفتگو

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کیرج فیکٹری کی استعداد کار بڑھائیں گے اور اگلے سال سے سب مسافر ٹرینیں پاکستان میں بنائیں گے، 11 فروری تھل ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔ جمعہ کو کیرج فیکٹری میں اپنے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ ملک بھر میں ریلوے کا جال بچھا دیں گے، ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، مسافر ٹرینوں کے ذریعے 2 ارب روپے زیادہ کمائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وی آئی پی ٹرین مارچ میں چلائیں گے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے کے مزدوروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا میری ذمہ داری ہے اور جلد مزدوروں کے بچوں کا کوٹہ رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں فوری طور پر وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کیرج فیکٹری کے ملازمین کو تین ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان کرتا ہوں، ریلوے پولیس کی تنخواہ بڑھا کر پنجاب پولیس کے برابر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ غریب مسافروں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*