تازہ ترین

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری کی ”اے پی پی” سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) وزارت اوورسیز نے بیرون ممالک جانے والے محنت کشوں کو بائیو میٹرک سسٹم سے منسلک کرکے ایجنٹس کی جانب سے ان کے استحصال کو ختم کر دیا ہے، بیرون ملک جانے والے تمام محنت کشوں کا مکمل ڈیٹا اب وزارت کے پاس موجود ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری نے ”اے پی پی” سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب سے ہم نے بیرون ممالک جانے والے محنت کشوںکیلئے بائیو میٹرک سسٹم شروع کیا ہے تو اس سے بہت بہتری آئی ہے کیونکہ اس سسٹم میں ہر چیز کی ٹریکنگ کی جاتی ہے، پہلے ہمارے پاس کسی کا کوئی ڈیٹا ہی نہیں تھا، آج کے زمانے میں ڈیٹا بہت اہمیت کا حامل ہے

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*