تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان کی سول سروس ریفارمز ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے گفتگو

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے احتساب اور میرٹ کو نظام میں بہتری لانے کے بنیادی اصول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نیک نیتی کے ساتھ اصلاحات کا ایجنڈا لے کر آئی ہے اور عوامی فلاح و بہود کی خاطر نظام میں بہتری لانے کی خواہشمند ہے، ہماری حکومت کا مشن ہے کہ بیورو کریسی کو سیاسی مداخلت سے بچایا جائے اور ہر تقرری صرف میرٹ کی بنیاد پر کی جائے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو سول سروس ریفارمز ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 60ءاور 70ءکی دہائی میں پاکستان کی سول سروس اس خطہ کی سب سے بہترین سروس تھی اور خطہ کے دیگر ممالک ہم سے سیکھنے آتے تھے، بدقسمتی سے سیاسی مداخلت سے سول سروس کا زوال شروع ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نیک نیتی کے ساتھ ریفارمز کا ایجنڈا لے کر آئی ہے اور عوامی فلاح و بہود کی خاطر نظام میں بہتری لانے کی خواہشمند ہے، احتساب اور میرٹ ہی نظام میں بہتری لانے کے اصول ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت کا مشن ہے کہ بیورو کریسی کو سیاسی مداخلت سے بچایا جائے اور ہر تقرری صرف میرٹ کی بنیاد پر کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت نے سروس کی انتظامی ڈھانچہ میں تبدیلیاں لائی جس کی وجہ سے گورننس میں بہتری آئی۔ انہوں نے کہا کہ سول سرونٹس کو بے جا تنگ کرنے سے کام رک جاتا ہے، پوسٹ پر مدت ملازمت کو تحفظ فراہم کیا جائے گا تاکہ ڈیلیوری میں تسلسل قائم رہے۔

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*