تازہ ترین

بلدیہ شرقی،اسکاؤٹس کی فائر ورکس کی تقریب میں شرکت

کراچی چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ قائد اعظم کے فرمودات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹرز کو پذیرائی ملنی چاہیئے تاکہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ اس جانب متوجہ کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 28 میٹروول گلشن اقبال میں پاکستان بھر سے آئے اسکاؤٹس کی جانب سے منعقدہ فائر ورکس کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اسکاؤٹس بننے کا رحجان کم ہو رہا ہے جس کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے ایک زمانے میں اسکاؤٹس کی ٹریننگ کیلئے اسکولوں کی سطح پر بھی اقدامات ہوا کرتے تھے اب یہ رحجان کم ہوا ہے اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر ابوالحسن اصفہانی روڈ اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمدعلی جناح کے یوم پیدائش پر فائرورکس کا انعقاد اچھی روایت ہے جو قومی ہیروز کو خراج تحسین کا ایک اچھا طریقہ کار ہے انہوں نے اسکاؤٹس کی خدمات کو سراہا اور ان میں انعامات بھی تقسیم کئے تقریب میں وائس چئیرمین عبدالرؤف خان و بلدیہ شرقی کے یوسیز کے چئیرمینز، وائس چئیرمینز سمیت دیگر بلدیاتی نمائندگان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*