تازہ ترین

ایمپریس مارکیٹ کی اصل حالت میں بحالی کیلئے کمیٹی کااجلاس

کراچی ایمپریس مارکیٹ اور اطراف کے علاقوں کو خوبصورت اور اصل حالت میں بحال کرنے کے لیے شہر کے معروف ماہرین تعمیرات، ہیریٹیج، باغ بانی شہری امور پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس کی مشاورت سے ایمپریس مارکیٹ اور اطراف کی بحالی پر کام کیاجائے گا۔کمیٹی کا پہلا اجلاس کمشنر ہاؤس میں میئر کراچی وسیم اختر اور کمشنر کراچی افتخار علی شالوانی کی صدارت میں ہوا جس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمنٰ، تعمیرات اور باغ بانی کے ماہرین لیاقت علی خان، شاہد فیروز، یاور عباس، شاہد عبداللہ، طارق ہدیٰ، محمد عاصم، کومل پرویز، دوریہ قاضی، ماروی مظہر سمیت ڈائریکٹر جنرل پارکس آفاق مرزا نے شرکت کی، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹرسیف الرحمن نے اجلاس کوبتایاکہ ایمپریس مارکیٹ کی بحالی کے کام کو2 فیز میں مکمل کیا جائے گا۔

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*