تازہ ترین

سال 2018 میں ہونے والی اہم شادیاں

سال 2018 میگا ہٹ فلموں سے زیادہ میگا اسٹارز کی شادیوں کے حوالے سے یاد رہے گا۔ نہ صرف نئے نویلے جوڑے بلکہ ان کے چاہنے والے بھی عرصے تک ان شادیوں کو یاد رکھیں گے۔ وجہ؟ ۔۔۔ ان کا انوکھا اور منفرد انداز اور کروڑوں روپوں کے اخراجات۔انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے پچھلے سال جس شان دار ’شادی سیزن‘ کا آغاز کیا تھا، اس کا کلائمکس رنویر سنگھ اور دپیکا کی شادی کو کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے علاوہ کون کون سے سپر اسٹارز کی شادیوں کے چرچے میڈیا پر چھائے رہے، اس کی تفصیل کچھ یوں ہے:رنویرسنگھ اور دپیکا پڈکونبالی وڈ کے ’باجی راؤ‘ اور ’مستانی‘ آن اسکرین کے بعد حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسرے کے جیون ساتھی بن گئے۔ اٹلی کے خوبصورت اور رومینٹک مقام لیک کومو میں 14 نومبرکو ان کی شادی دھوم دھام سے انجام پائی جس میں دپیکا اور رنویر کے قریبی لوگوں نے شرکت کی لیکن ممبئی واپسی پربالی وڈ کی اس ہٹ جوڑی نے ایک نہیں تین، تین ریسپشن دے کر شادی میں شریک نہ ہونے والوں کے گلے شکوے دور کردیے۔

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*