تازہ ترین

وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی کا

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ ماضی میں تعلیمی اداروں میں قدرتی آفات سے نبرد آزما ہونے کی تربیت دی جاتی تھی ہم اس پروگرام کو دوبارہ شروع کریں گے، جو قانون کو عزت دے گا اسے عزت ملے گی، خلاف ورزی کرنے والے سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا، نئے پاکستان میں قانون کی بالادستی قائم ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف فائر ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، پہلے یہ تاثر تھا کہ پاکستان مین سب کچھ چلتا ہے، اب ایسا نہیں چلے گا، کوئی جتنا بھی طاقتور ہو گا اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ آج کل ایک ٹرینڈ بن چکا ہے کہ عمارت میں آگ لگتی ہے اور پھر بتایا جاتا ہے کہ سارا ریکارڈ جل گیا، اس معاملے کا نوٹس لیا ہے اور تمام تر ڈیٹا حاصل کر رہے ہیں جو جلد عوام کے سامنے لائیں گے۔ وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ قرآن کی تعلیم انسانیت کا درس دیتی ہے، آج ہم جس تقریب میں موجود ہیں یہاں بھی انسانیت کی خدمت کی تربیت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں تعلیمی اداروں میں قدرتی آفات سے نبرد آزما ہونے کی تربیت دی جاتی تھی اور اس کے نمبر بھی دیئے جاتے تھے، ہم اس تربیت کو دوبارہ شروع کریں گے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں نوجوان نسل اور بالخصوص طلبا پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف فائر ٹیکنالوجی کو جو بھی آلات درکار ہوں گے ان سمیت تما م ضروری سہولیات مہیا کریں گے۔

 

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*