تازہ ترین

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید 14

راولپنڈی۔ 21 دسمبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی میں ملوث مزید 14 دہشت گردوں کی سزائے موت کے فیصلوں کی توثیق کردی ہے، 20 دہشت گردوںکو قید کی مختلف سزائیں بھی دی گئی ہیں، یہ دہشت گرد مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے افراد پر حملوں، مواصلاتی نظام، پولیس سٹیشن اور تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے کی کاروائیوں میں براہ راست ملوث تھے۔ دہشت گردوں کی ان کاروائیوں کے دوران 16 سکیورٹی اہلکار اور تین شہری شہید جبکہ 19 افراد زخمی ہوئے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق محی الدین ولد صلاح الدین اور گل زمان شاہ کمین خان کالعدم تنظیم کے رکن تھے۔ یہ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں براہ راست ملوث تھے جس کے نتیجہ میں 3 جوان شہید اور 5 زخمی ہوئے تھے۔ دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران یہ دھماکہ خیزمواد سے لیس تھے۔ ٹرائل کورٹ اور مجسٹریٹ کے روبرو انہوں نے تمام جرائم کا اعتراف کیا جس پر انہیں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ فضل ہادی ولد بخت رواں کالعدم تنظیم کا متحرک رکن تھا، یہ مسلح افواج پر حملے میں ملوث تھاجس کے نتیجہ میں تین جوان شہید ہوئے تھے یہ ہزارہ گلی باغ برج اور پولیس سٹیشن پر حملوں اور دو شہریوں کو تاوان کے لئے اغوا کرنے کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

 

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*