تازہ ترین

آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 17600کیوسک اور اخرج 20000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد4400 کیوسک اور اخراج4400 کیوسک، دریائے جہلم میںمنگلاکے مقام پرپانی کی آمد7200کیوسک اور اخراج21000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد6000کیوسک اور اخراج3000کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1416.40 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.496 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1112.25 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.611 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.00 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.058 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

 

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*