تازہ ترین

پریانکا چوپڑا اورنک جونزکے دوسرے استقبالیے کی تصاویروائرل

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اورامریکی گلوکار نک جونز کے دوسرے استقبالیے کی تصاویر میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھنے والی پریانکا چوپڑا جس طرح اپنی شادی اور پہلے استقبالیے میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں بالکل اسی طرح وہ اورنک جونز اپنے دوسرے استقبالیے میں بھی حسین لگ رہے تھے۔ دونوں کی ولیمے کی تصاویرکا مداح بے صبری سے انتظارکررہے تھے جو منظرعام پرآتے ہی چھا گئی ہیں۔ولیمے میں نک نے سرمئی رنگ کا کوٹ پینٹ جب کہ پریانکا نے نیلا رنگ کا بنارسی جوڑا زیب تن کیا تھا۔پریانکا چوپڑا نے اپنے دوسرے ولیمے میں ’بڑا ہیرے کا ہار‘ بھی پہنا جس میں وہ خاصی منفرد نظرآرہی تھیں۔اس سے قبل پریانکا چوپڑا اورنک جونز کے پہلے استقبالیے کی تقریب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی شرکت نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی تھی۔واضح رہے کہ پریانکا اور نک جونزیکم اور 2 دسمبر کو مسیحی اور ہندو روایات کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*