تازہ ترین

جیکی چن دنیا کے معروف ترین اداکار، لیکن ان کی بیٹی

ہانگ کا نگ جیکی چن دنیا کے معروف ترین اداکاروں ہیں جن کے اثاثے اربوں میں ہیں لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ ان کی بیٹی انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے مجبور ہے۔ شنگھائسٹ کے مطابق جیکی چن کی بیٹی کا نام ایٹا نگ ہے جو ہم جنس پرست ہے اوراس نے اینڈی آٹم نامی لڑکی کے ساتھ شادی کر رکھی ہے۔ 19سالہ ایٹانگ کی اپنے باپ جیکی چن سے کافی عرصے سے بول چال نہیں ہے اور وہ اپنی ’بیوی‘ کے ساتھ بہت غربت کی زندگی گزار رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایٹانگ اور اینڈی ہانگ کانگ کے ایک ہاسٹل میں رہائش پذیر تھیں جہاں سے گزشتہ دنوں انہیں نکال دیا گیا ہے کیونکہ ایٹانگ کے پاس صرف ساڑھے 3ڈالر کی رقم تھی اور وہ ہاسٹل کا بل ادا نہیں کر سکی تھی۔ہاسٹل کے مالک کا کہنا ہے کہ ”ایٹانگ اور اینڈی شام چار بجے کے قریب کھانے کی تلاش میں ہاسٹل سے نکلتی تھیں اورلوگوں کی طرف سے پھینکا گیا کھانا اٹھا کر لاتی اور کھاتی تھیں۔ ہمیں یہ بات اس وقت معلوم ہوئی جب انہیں ہوسٹل سے نکالا گیا اور ہم ان کے کمرے میں گئے۔ وہاں کافی کاٹھ کباڑ اور کھانے کے ڈبے بکھرے پڑے تھے۔معلوم ہوا ہے کہ دونوں لڑکیاں ہاسٹل سے نکالے جانے کے بعدایٹانگ کی ماں ایلا نگ کے پاس گئیں جو ہانگ کانگ کی سابق بیوٹی کوئین ہیں اور 1999ءمیں اس کا جیکی چن کے ساتھ تعلق رہا اور ایٹانگ پیدا ہوئی۔ ایلانگ دونوں کو لے کر بینک گئی اور کچھ رقم نکلوا کر انہیں دی۔واضح رہے کہ 31سالہ اینڈی آٹم کینیڈین شہری انسٹاگرام ماڈل ہے۔ ایٹانگ اور اینڈی نے کینیڈا میں شادی کی تھی اور کچھ عرصہ قبل ہانگ کانگ آ کر مقیم ہو گئیں۔

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*